ٹی آر ایس کی فلاحی اسکیمات ملک میں مثالی

کورٹلہ میں جلسہ سے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب

کورٹلہ 30 /اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں ٹی آریس پارٹی اُمیدوار کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کا ایک انتخابی جلسہ برائے اقلیت کنگس گارڈن فنکشن ہال حاجی پورہ کورٹلہ میں منعقد ہوا جس کو محمد محمود علی کارگذار نائب وزیر اعلی حکومت تلنگانہ مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی ٹی آریس حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے جو کام کررہی ہے وہ سارے ملک میں مثالی ہیں تلنگانہ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کیلئے دو ہزار کروڑ بجٹ جاری کیا گیا اور اس کو سب پلان کے تحت لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ریاست کے صدر مقام حیدرآباد میں اسلامک سنٹر قائم کیا جارہا ہے اس کیلئے دس ایکڑ اراضی الاٹ کی گئی ہے اس کیلئے 40لاکھ روپئے بھی جاری کئے گئے ہیں جو سارے ملک میں اس قسم کا اسلامک سنٹر سوائے دہلی کے کہیں پر بھی نہیں ہے۔ انہوںنے ریاستی کارگذار چیف منسٹر کے بارے میں کہا کہ وہ مسلمانوں کے ہمدرد بہی خواہ ہیں یہاں پر گنگا جمنی تہذیب کو فروغ دینا چاہتے ہیں چارسالہ دورحکومت میں ایک دفعہ بھی ریاست تلنگانہ بلخصوص شہر حیدرآباد میں فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا ہماری ریاست میں 24گھنٹے برقی سربراہ کی جارہی ہے۔جلسہ کو کورٹلہ ٹی آریس اُمیدوار و سابق رکن اسمبلی کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ میں مسلم لڑکیوں کی شادیوں کے موقع پر شادی مبارک اسکیم کے تحت تقریبا 570خواتین میں کروڑہا روپئے جاری کئے گئے اس کے علاوہ 70لاکھ روپئے مساجد کی جزوی تعمیر و مرمت اور قبرستانوں کی حصار بندی و دیواروں کیلئے 75لاکھ روپئے جاری کئے گئے ۔اس موقع پر جلسہ کو سید اکبرحسین چیرمین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے بنائی گئی مہا کوٹمی کو جھوٹی کوٹمی سے تعبیر کیا اقلیتی اقامتی اسکولس کو ٹی آریس حکومت کا اہم کارنامہ قرار دیا۔جناب محمود علی نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے بھاری اکثریت سے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو کو کامیاب بنانے کی عوام سے بلخصوص کورٹلہ اقلیتوں سے جو اس پروگرام بھاری تعداد میں شریک تھے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔اس موقع پر صدر نشین مجلس بلدیہ کورٹلہ شیلم وینو گوپال‘ انم انیل صدر ٹی آریس کورٹلہ ٹاون ‘کونسلرس عبدالوہاب ‘سید فہیم معاون رکن بلدیہ کورٹلہ ‘محمد نعیم الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی جگتیال نے بھی مخاطب کیا۔محمد مبین پاشاہ معاون رکن بلدیہ و ایڈکیٹ کورٹلہ نے جلسہ کی کاروائی چلائی ۔جلسہ میں عوام کی جانب سے محمود علی کی کثرت سے گلپوشی کی گئی۔اس موقع پر کونسلرس محمد انور ‘یاٹم چیٹی ‘جی پون ‘لکشمن ‘سنیل ‘سابق کونسلر سید انور ‘سرپنچ فورم ضلع جگتیال صدر راجیش ‘راعیتوکسان سنگم جگتیال ضلعی صدر سی وینکٹ راو ‘سینئر ٹی آریس قائد ڈاکٹر وائی انوپ راو ‘اے ایم سی چیرمین نارائن ریڈی ‘امدادلمسلمین کے صدر محمد مبین ‘نائب صدر محمد عبدالواجد ‘مجو ‘عامر ‘شاکر ‘صدر جامع مسجدمحمد روف ‘ملاں مسعود ‘محمد نجیب الدین ٹی آریس قائد اور دیگر موجود تھے۔