ٹی آر ایس کو قومی سطح پر کام کرنے کا مشورہ ، پی اے سنگھما

حیدرآباد ۔ 30 جنوری (سیاست نیوز) نیشنلسٹس پیوپلس پارٹی صدر اور 10 مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہونے والے پی اے سنگھما نے کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد تلنگانہ میں بہت بڑا سیاسی خلاء پیدا ہوا ہے اور ان کی قومی پارٹی اس خلاء کو پُر کرنے کیلئے ریاست میں دیگر سیاسی طاقتوں سے مل کر 2019ء کے  انتخابات میں کے سی آرکا سامنا کرے گی۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آج حیدرآباد میں انہوں نے کانگریس کے تعلق سے بتایا کہ وہ تلنگانہ میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ اس طرح تلنگانہ میں کوئی قدآور قائد نہ ہونے کی بناء عوام نے کے سی آر کا انتخاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ٹی آر ایس پر زور دیا کہ کچھ تحفظات فراہم کریں اور ان سے کہا کہ ان کو قومی سطح پر کام کرنا ہوگا۔