ٹی آر ایس میں شمولیت

سوریاپیٹ یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سوریاپیٹ کے موضع کنداگٹلہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سرگرم کارکنان نے وزیر برقی جگدیش ریڈی کی قیادتم یں حکمراں ٹی آر ایس جماعت میں شامل ہوگئے ۔ گلابی جماعت میں شامل ہونے والوں میں دو سابق سرپنچ دو ایم پی ٹی سی بشمول سی پی ایم و تلگودیشم کے بسوں کارکنان شامل ہیں ۔ وزیر موصوف نے ٹی آر ایس میں شامل ہونے والے قائدین و کارکنوں کو پارٹی کا کھنڈوا اُڑاتے ہوئے خیرمقدم کیا اور ٹی آر ایس میں شامل ہونے پر انہیں مبارکباد دی ۔