ٹی آر ایس سے مایوس اہم شخصیات کانگریس میں شامل

حیدرآباد۔ 31 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹی آرایس زیرقیادت تلنگانہ حکومت سے اپنی بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبہ حیات کی اہم غیرسیاسی شخصیات بشمول مرکزی و ریاستی حکومتوں کے ریٹائرڈ عہدیدار، ڈاکٹرس، سماجی قائدین و کھلاڑیوں کی کثیر تعداد کانگریس میں شامل ہورہی ہے، اس سلسلے کے طور پر آج دوردرشن کیندر کے ریٹائرڈ جوائنٹ ڈائریکٹر شجاعت علی شجیع (آئی آئی ایس) کے ہمراہ مختلف کھلاڑیوں، ڈاکٹرس اور سماجی شعبہ سے وابستہ قائدین کانگریس میں شامل ہوگئے۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے ان تمام بشمول شجاعت علی کو پارٹی کھنڈوا پہناکر کانگریس میں ان کا خیرمقدم کیا۔ اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مختلف افراد کی کانگریس میں شمولیت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس سے عوام کی دلچسپی کے پیش نظرانہیں مکمل یقین ہوچکا ہیکہ2019ء انتخابات میں کانگریس شاندار کامیابی کیساتھ برسراقتدار آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کے سی آر 12% مسلم تحفظات کی فراہمی کا اپنا وعدہ فوری پورا کرے۔