ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے ڈھائی سال مکمل

ڈسمبر میں بڑے پیمانے پر جلسہ عام منعقد کرنے کا منصوبہ
حیدرآباد30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے ڈھائی سال مکمل ہونے پر دو دسمبر کو بڑے پیمانہ پر جلسہ عام منعقد کرنے کا حکمراں جماعت منصوبہ رکھتی ہے ۔ یہ جلسہ عام شہر کے نواحی علاقہ میں منعقد کیا جائے گا جس میں حکومت کے پروگراموں ‘ اسکیمات اور مقاصد کی تفصیلات پیش کی جائیں گی ۔ جلسہ کو بڑے پیمانہ پر منعقد کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کے سلسلہ میں تیاریاں کی جائیں گی ۔ 2 دسمبر تک پارٹی کی مختلف کمیٹیوں کے علاوہ حکومت کے نامزد عہدوں پر بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ ٹی آر ایس کی اہم فیصلہ ساز پولیٹ بیورو کمیٹی کی بھی تنظیم نو کی جائے گی۔ سرکاری پروگراموں اور اسکیمات کو عوام تک لے جانے کیلئے ٹی آر ایس کے کیڈر کو تربیت بھی دی جائے گی ۔