ٹیکسی حادثہ میں کمسن کی موت

حیدرآباد ۔ /15 فبروری (سیاست نیوز) میرپیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں کیاب کی ٹیکسی کے ٹائر کے نیچے آکر کمسن بچہ ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کرشنا جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے کی شادی 7 سال قبل جیوتی سے ہوئی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔ کرشنا کو آج ٹیکسی لانے کیلئے پاسنجر کا کال موصول ہوا جس کے نتیجہ میں اس نے اپنے مکان سے فوری روانہ ہونے کیلئے کار باہر نکال رہا تھا کہ اس کا دو سالہ کمسن بچہ گوتم عقبی ٹائر کی زد میں آگیا اور برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ کرشنا اور جیوتی نے اپنے بچے کو قریب کے دواخانے منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے گوتم کی موت کی توثیق کی ۔ میرپیٹ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔