ٹیچر رکروٹمنٹ ٹسٹ شیڈول کی جلد اجرائی

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقد شدنی ’’ٹی آر ٹی‘‘ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ مقررہ پروگرام کے مطابق ہی منعقد کیا جائے گا۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اس سلسلہ میں ضروری وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ملتوی ہونے سے متعلق پھیلائی جانے والی افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دینے کی امیدواروں سے صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن مسٹر جی چکراپانی نے پرزور خواہش کی اور واضح طور پر کہاکہ ماہ فروری میں ہی بہرحال ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ منعقد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ آئندہ دو تین یوم میں ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
ٹی آر ٹی کی تعلیمی پس منظر گائیڈ
حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) ٹیچرس کے تقررات کے لئے ہونے والے امتحان ٹی آر ٹی میں اسکول اسسٹنٹ، لینگویج پنڈت، ایس جی ٹی کیلئے ایک مضمون تعلیمی پس منظر لازمی ہے۔ جس کے 20 آبجکٹیو ٹائپ سوالات ہوتے ہیں۔ اس کے لئے اردو میں ماہرین کے گائیڈ تیار کی ہے۔ اس کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس سے حاصل کرسکتے ہیں۔