ٹیچرس ٹریننگ کورسیز ڈی ایڈ ، بی ایڈ پر کل دکن ریڈیو پر جوابات

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ پروگرام میں کل چہارشنبہ یکم اپریل کو 5 بجے شام انٹر کے بعد دو سالہ ڈی ایڈ کورس اور ڈگری کے بعد بی ایڈ کورس سے متعلق سوالات کے جوابات ماہر تعلیم ایم اے حمید دیں گے ۔ جناب زاہد فاروقی پروگرام کوآرڈینٹر نے امیدواروں سے دن میں سوالات ریکارڈ کرنے اور دوران پروگرام سوالات فون پر کرنے کی خواہش کی ۔۔