ٹیچرس ریکروٹمنٹ کیلئے درخواست داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 31 ڈسمبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے منعقد کئے جانے والے ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ(ٹی آر ٹی) کیلئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ میں ایک ہفتہ کی توسیع دی گئی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا اعلان کیا اور بتایاکہ تلنگانہ میں ٹیچرس تقررات کے لئے درخواستیں داخل کرنے کی تاریخ کو آج ختم ہوچکی تھی ۔ لیکن امیدواروں کی اپیل پر درخواستوں کے ادخال کی مدت میں مزید ایک ہفتہ کی توسیع دی گئی ۔ اسکول اسسٹنٹ ‘ ایس جی ٹی ‘ پی ای ٹی ‘ مختلف بھاشا پنڈٹ جائیدادوں پر تقررات کے لئے منعقد کئے جانے والے ٹی آر ٹی (ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ) کے لئے درخواستوںکے ادخال کی تاریخ میں توسیع سے متعلق سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن شریمتی وائی پرساد نے اعلان کیا ۔