ٹیچرس ریکروٹمنٹ ٹسٹ 2007 کامیاب امیدواروں کو ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ

ٹی آر ٹی امیدواروں کی جدوجہد کا آغاز ، حکومت پر سرد مہری کا الزام
حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاست تلنگانہ میں ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ ( ٹی آر ٹی ) میں شرکت کردہ امیدواروں کے تقررات عمل میں لانے کی جانے والی تاخیر کے خلاف ٹی آر ٹی امیدواروں نے بڑے پیمانے پر اپنی جدوجہد شروع کی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ سال 2007 میں منعقدہ ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ میں منتخبہ امیدواروں کے تقررات عمل میں لانے میں عمداً تاخیر کی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں حکومت عدم دلچسپی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔ جب کہ امیدوار اپنی سخت محنت کر کے ٹسٹ میں شرکت کی ۔ اور کامیابی حاصل کرنے کے باوجود انہیں احکامات تقررات جاری نہیں کئے جارہے ہیں ۔ حکومت کے اس رویہ کے خلاف امیدواروں نے اپنی جدوجہد شروع کرتے ہوئے تلنگانہ اسٹیٹ یونائٹیڈ ٹیچرس فیڈریشن ( ٹی ایس یو ٹی ایف ) جنرل سکریٹری سی روی سے ملاقات کر کے ٹی آر ٹی امیدواروں نے تعاون کرنے اور حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے موثر اقدامات کرنے کی خواہش کی اور کہا کہ سال 2007 کے ٹی آر ٹی کے منتخبہ امیدواروں کو نئے تعلیمی سال کے آغاز سے قبل ہی احکامات تقررات کی اجرائی عمل میں آنے کے لیے اقدامات کرنے کی خواہش کی ۔ مسٹر سی روی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نئے اساتذہ کی حیثیت سے ٹی آر ٹی 2007 کے امیدواروں کا تقرر عمل میں لانے کے لیے ٹی ایس یو ٹی ایف کی جانب سے ایک جامع ایکشن پلان مرتب کر کے جدوجہد کی جائے گی اور بہت جلد ایکشن پلان کا اعلان کر کے اس ایکشن پلان کے مطابق جدوجہد کرنے کا ٹی آر ٹی 2007 کے منتخبہ امیدواروں کو تیقن دیا ۔۔