ٹیچرس اور گریجویٹ امیدواروں کیلئے آج گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ

حیدرآباد ۔ 30 جنوری (سیاست نیوز) دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر آج اتوار 31 جنوری کو ٹیچرس امیدوار ڈی ایڈ، بی ایڈ، لینگویج پنڈت کیلئے اہلیتی امتحان ’’ٹٹ‘‘ اور ڈی ایس سی کیلئے گائیڈنس لکچر اور ماڈل ٹسٹ 11 تا 2 بجے مقرر ہے اور گریجویٹ اور  پروفیشنل امیدواروں کیلئے گروپ II تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا تمثیلی امتحان اور ہندوستانی دستور پر جناب خواجہ تہورالدین ڈائرکٹر بی سی اسٹڈی سرکل (عادل آباد) کا لکچر رہے گا۔ تلنگانہ کی معلوماتی کتاب بھی دی جائے گی۔