ٹیپو سطان نے مندر نہیں توڑے ، انہیں جائیداد یں دیں

ممبئی، 30اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) حال میں کرناٹک میں مشہور مجاہدآزادی ٹیپوسلطان کے بارے میں بی جے پی اور سنگھ پریوار کے رہنماؤں کے متنازع بیانات پر کانگریس کے سنیئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی نے افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کے بیانات کے بعد ان رہنماؤں کو اپنارُخ تبدیل کرنا چاہئے ۔ کیونکہ ٹیپو سلطان نے مندرکو مسمار نہیں کیا بلکہ انہیں جائیددادیں دیں اور تعمیر بھی کرایاتھا۔انہوں نے مزید کہا کہ صدرجمہوریہ کووند نے ٹیپو سلطان کو ایک ایسا مجاہد قراردیاہے جس نے میدان جنگ میں ڈٹ کرمقابلہ کیا اور لرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،جس کا اقرارخود انگریزوں نے بھی کیا ہے ۔جبکہ تاریخ گواہ ہے کہ ٹیپو اپنوں کی غداری کا شکا رہوئے تھے ۔حسین دلوائی نے کہا کہ ٹیپوسلطان پر ہندومخالف ہونے کا الزام سراسرغلط اور بے بنیاد ہے ،بلکہ ایسی شہادت ملتی ہیں کہ انہوں نے منادر کی تعمیر میں تعاون کیا اور انہیں زمینیں بھی الاٹ کی گئیں۔اسی طرح جو چند معاملات ان سے منسوب کیے جاتے ہیں ان کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ سیاسی نوعیت کے تھے اور دیگر ذاتوں وفرقوں کی ایماء پرکارروائی کی گئی تھی جبکہ یہ بھی سچائی ہے کہ سررنگا پٹنم کا مندر انہوں نے دوبارہ تعمیر کیا تھا۔ملک میں اس طرح کی غلط باتیں توڑمروڑ کر پیش کیے جانے سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچ رہا ہے ،اس لیے سیاسی لیڈروں کو آپسی بھائی چارگی اور اتحاد کے لیے ایسے بیانات دینے سے گریز کرناچاہئے ۔