’ٹیپوجینتی‘ اورنگ زیب جشن کے مترادف : پدم شری پائی

بنگلورو ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹیکنالوجی سرمایہ کار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ ٹی وی موہن داس پائی نے کہا کہ حکومت کرناٹک کا ’’ٹیپو جینتی‘‘ منانے کا فیصلہ اورنگ زیب کا جشن منانے کے مترادف ہے۔ اورنگ زیب مغل شہنشاہ اور ایک سخت گیر مذہبی شخصیت تھے۔ انہوں نے آر ایس ایس کے ایک پروگرام میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 10 نومبر کو ریاست بھر میں ٹیپوجینتی منانے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ٹیپوسلطان 18 ویں صدی کے حکمراں تھے اور انہوں نے میسور پر حکمرانی کی تھی۔ پائی نے ٹیپوجینتی پر سیاست کرنے ریاستی حکومت کے طریقہ کار کی مذمت کی اور کہا کہ اسے یہ طرزعمل بند کرنا چاہئے۔ اگر حکومت جشن منانا ہی چاہتی ہے تو پھر اسے میسور کے دیوان مرزا اسمعیل، ووڈے یارس کا بھی جشن منانا چاہئے۔ اسی طرح سر ویشویشورایا کا بھی جشن منایا جائے۔