’ ٹیٹ ‘ امتحان ملتوی،اتوار کو دفتر سیاست میں گائیڈنس پروگرام

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کا پہلا ٹیٹ جو یکم مئی کو تھا ایمسیٹ کے ساتھ ملتوی کردیا گیا جس سے لاکھوں امیدواروں کو مایوسی ہوئی ۔ ٹیچرس اہلیتی امتحان میں شریک ہونے والے طلبہ اپنی تیاری جاری رکھیں ۔ ان کے لیے اتوار یکم مئی کو صبح 11 تا 3 بجے دن محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر گائیڈنس لکچر پروگرام رکھا گیا ہے ۔ ٹیٹ کے امیدوار شریک ہو کر استفادہ کریں اور ٹسٹ میٹریل / گائیڈس کتب حاصل کریں ۔۔