ٹیموں میں اضافے کا مطالبہ

نئی دہلی۔19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) نیپالی شین وارن کی عرفیت رکھنے والے سندیپ لامیچنے نے ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ نیپالی کرکٹر شین وارن نے کہاکہ میگا ایونٹ کو کم سے کم 16ٹیموں پر مشتمل ہونا چاہیے، اسے 10 ٹیموں تک محدود کرنا خاص طور پر نئی کرکٹ اقوام کے کھلاڑیوں سے ناانصافی ہے۔ 18 سالہ لیگ اسپنر گزشتہ برس آئی پی ایل کا معاہدہ حاصل کرنیوالے پہلے نیپالی کرکٹر بنے تھے۔ وہ اس ایونٹ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
انھوں نے کہاکہ میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد کم ہونے سے ہمارے جیسے کھلاڑیوں کی دل شکنی ہوتی ہے۔