ٹیش کی ہیٹ ٹرک رائیگاں

لندن۔31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)انگلش خاتون اسپنر ٹیش فارنٹ نے کیسپر لیگ میں ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا ہے لیکن وہ اپنی ٹیم سدرن ویپنز کو شکست سے نہ بچاسکیں۔ لیور پول میں لنکا شائر تھنڈر نے سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ اسپنر کی مسلسل 3 وکٹیں بھی ٹیم کی مدد نہیں کرسکیں۔ فاتح ٹیم نے 137 رنز بنائے، ناکام ٹیم 133 تک محدود رہی۔