ٹوئنکل کھنہ کی لکھی کتاب ’’پائجامہ آرفاگیونگ‘‘ کی رسم اجرائی

’’پائجامہ آرفارگیونگ‘‘ بالی ووڈ ایکٹریس ٹوئنکل کھنہ کی لکھی تیسری کتاب ہے اس سے قبل انہوں نے مسرز فنی بونس اور دالیجنڈ آف لکشمی پرساد جیسی کتابیں لکھی ہیں جو کافی فروخت ہوئی ہیں۔ ان کی دوسری لکھی کتاب پر انہوں نے فلم پیاڈمین کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔ بالی ووڈ کے دو مشہور فلمی ستاروں راجیش کھنہ اور ڈمپل کپاڈیہ کی دختر ٹوئنکل کھنہ کا فلمی کیریئر کافی مختصر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے فلمی سفر میں صرف 15 فلمیں کی ہیں۔ اس کی وجہ وہ اپنی فلموں سے عدم دلچسپی یا پھر اپنے آپ کو بہترین اداکارہ نہ ہونے کو بتاتی ہیں۔ اکشے کمار سے شادی پھر لڑکے آرو اور لڑکی نیترا کی پیدائش کے بعد وہ فلموں سے پوری طرح دور ہوگئیں اور منتخب اور سبق آموز موضوعات پر کتابیں لکھنے کو اپنا مقصد بنالیا، چنانچہ ٹوئنکل نے اس بار کیرالا کے ایک ایورویدک اسپاریٹریٹ پر اپنی کتاب لکھی ہے جو ایک شادی شدہ خاتون انشو کی زندگی کی حقیقت کو بتاتی ہے۔ جسے اس کے شوہر جئے سے فریب کے سوائے کچھ نہیں ملا جس کی وجہ وہ اپنا ذہنی سکون کھو بیٹھتی ہے اور ذہنی راحت کے لئے کیرالا کا رخ کرتی ہے۔ جہاں اس طرح کے متاثرین کے لئے گھی اور جونک کے ذریعہ علاج کیا جاتا ہے جس سے انسان کو ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے اور اس طرح انشو اس علاج کے بعد وہ خواتین کے حق کے لئے جدوجہد کرتی ہے۔ ٹوئنکل کھنہ کی لکھی اس کتاب کو عوام کا بہترین رسپانس حاصل ہو رہا ہے۔