ٹسٹ کرکٹ بحال کرنے کی پاکستانی کوشش رائیگاں

کولمبو ۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رواں برس دورہ پاکستان کی خبروں کی سری لنکا کی تردید کے بعد پاکستان میں 10 سال بعد ٹسٹ کرکٹ کی واپسی کی کوششیں رائیگاں گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میںیہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان میں رواں سال ٹسٹ کرکٹ کی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال ٹسٹ چمپئن شپ کے سلسلے میں ٹسٹ سیریز اپنی سرزمین پر کھیلنے کے لئے سری لنکا سے بات چیت شروع کردی ہے۔ تاہم اب اس حوالے سے سری لنکا کرکٹ بورڈ کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔