ٹریکٹر کی ٹکٹر سے ٹپر ڈرائیور ہلاک

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) مہیشورم علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ٹپر کی ٹکر سے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والا ایکمزدور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ مشرف الحکیم ساکن مہیشورم کل شام ٹریکٹر پر سوار تھا اور علاقہ مہیشورم سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتار ٹپر نے ٹریکٹر کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گرگیا اور اُس کے سر پر گہرا زخم آیا۔