ٹریکٹر کی زد میں آنے سے کمسن لڑکی کی موت

حیدرآباد /15 مئی ( سیاست نیوز ) شاہ میر پیٹ کے علاقہ میں ایک کمسن لڑکی ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 6 سالہ بھوانی جو تمہ کنٹہ علاقہ کے ساکن جانایا کی بیٹی تھی ۔ شاہ میر پیٹ میں زیر تعمیر وینچر کے پاس رہتی تھی اس کمسن کے والدین مزدور پیشہ تھے جو اس وینچر کے پاس مزدور ی کرتے تھے ۔ لڑکی اپنی بہن کے ساتھ کھیل رہی تھی کہ لاپرواہ ٹریکٹر ڈرائیور نے اس بچی کو روند دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔