ٹرین کے آگے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 28 مارچ (سیاست نیوز) ریلوے پولیس نامپلی کے بموجب چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ نامعلوم شخص جو ٹی شرٹ اور جینس میں ملبوس تھا ، اچانک حفیظ پیٹ ریلوے اسٹیشن کی پٹریوں پر چلتی ٹرین کے سامنے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ ریلوے پولیس نے متوفی شخص کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا۔