ٹرین کی زدمیں آکر خاتون ہلاک

حیدرآباد /7 جنوری ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس نامپلی اور ریلوے پولیس سکندرآباد حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 45 سالہ جی راجو جو شیخ پیٹ کا ساکن تھا پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ آج صبح اس نے نامپلی ریلوے اسٹیشن کے حدود میں پہونچکر خودکشی کرلی ۔ اس نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر انتہائی اقدام کیا ۔

ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 26 سالہ کویتا جو الوال کے ساکن ملیش کی بیوی تھی کے ہمراہ ہائی ٹیک سٹی اور حفیظ پیٹ کے ریلوے لائین کے درمیان کھدوائی کے کام میں مصروف تھی کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔