ٹرین سے گرنے والا مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ /5 جنوری (سیاست نیوز) چلتی ہوئی ٹرین سے گرکر ایک مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ جی چنا کاشپا متوطن چنچولی کرناٹک کل رات سکندرآباد جیمس اسٹریٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب اچانک چلتی ٹرین سے گرپڑا ۔ اس واقعہ میں کاشپا شدید زخمی ہوگیا تھا اور اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ سکندرآباد ریلوے پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کردیا ۔