ٹرین حادثات میں 3 افراد ہلاک

حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریلوے پولیس کاچی گورہ حدود میں پیش آئے ٹرین حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے ۔ ایک شخص نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ جس کے سبب اس کا سر دھڑ سے الگ ہوگیا ۔

ریلوے پولیس کاچی گوڑہ ذرائع کے مطابق 27 سالہ ایس سندیپ جو پیشہ سے سافٹ ویر انجینئیر تھا ۔ اس نے شمس آباد و تماپور کے درمیان ریلوے لائین پر خودکشی کرلی ۔ جبکہ دیگر دو حادثات میں جو ودیا نگر کے علاقہ میں پیش آیا ۔ ایک 60 سالہ شخص چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ایک اور واقعہ ملک پیٹ اسٹیشن کے قریب پیش آیا ۔ نامعلوم شخص جس کو عمر 60 سال بتائی گئی ہے ۔ پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مقدمات کرکے تحقیقات ہے ۔