ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد 27 فروری (سیاست نیوز) سکندرآباد ریلوے پولیس حدود میں پیش آئے دو علیحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق 20 سالہ شیخ احمد علی جو مولا علی ریلوے کوارٹرس علاقہ کے ساکن شیخ عبدالسبحان کا بیٹا تھا، کل لالہ گوڑہ اور مولا علی ریلوے لائن کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ جبکہ دوسرے حادثہ میں 30 سالہ ٹی بال ریڈی ہلاک ہوگیا، جو اسٹیشن میں پلاٹ فارم نمبر 2 سے پلاٹ فارم نمبر 3 جانے کی کوشش کررہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ ریلوے پولیس کے مطابق ریڈی سیل فون پر محو گفتگو تھا۔ ریلوے پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔