ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے پولیس کاچی گوڑہ حدود میں پیش آئے دو علحدہ ٹرین حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 70 سالہ برما یاجو گویند نگر عنبر پیٹ علاقہ کاساکن تھا ۔ کل ٹرین میں سفر کے دوران چلتی ٹرین سے مشتبہ طور پر گر کر فوت ہوگیا ۔ جب کہ دوسرے حادثہ میں 58 سالہ پربھاکر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ دبیر پورہ کے علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران وہ کل رات ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔۔