ٹرینوں میں مسافرین کے سامان کی چوری ، گروہ گرفتار

بنگالورو۔ 27فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ریلوے پولیس نے 5رکنی بین ریاستی رہزنوں کے گروہ کو پکڑلیاجو مسافرین کو لوٹنے کے وارداتوں میں ملوث تھا۔ اس کے پاس سے 28لاکھ روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلئے گئے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریلوے سپرنٹنڈنٹ پولیس بھیما شنکر نے کہا کہ گرفتار شدگان کی شناخت رنویر سنگھ ’ ستھبیر ’ ونود ’ للت کمار(تمام متوطن دہلی ) اور سبھاش متوطن ہریانہ کے طور پرکی گئی ہے ۔یہ افراد ٹرینوں میں مسافرین کے طور پر سفر کرتے ۔ ٹرین سے اترنے والے مسافرین کی مدد کے نام پر ان کا لگیج لیتے ہوئے اس میں سے طلائی زیورات کی چوری کرلیا کرتے تھے ۔
انہوں نے کہا کہ بار بار ایسی وارداتوں کی شکایات کے بعد پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ایک ٹیم نے آر کے پورم پولیس اسٹیشن حدودمیں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔