ٹرمپ کا کیواناگ کے خلاف ایف بی آئی کو تحقیقات کا حکم

واشنگٹن۔29 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے جج کیلئے نامزد بریٹ کیواناگ کے خلاف جنسی تشدد کے الزامات کی تحقیقات کے لئے وفاقی جانچ بیورو (ایف بی آئی) کو حکم دیا ہے ۔بی بی سی نے اپنی ویب سائٹ پر ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ اس سے قبل، سینیٹ کمیٹی نے ووٹنگ کے ذریعہ امریکہ کے سپریم کورٹ کے جج کے لئے ایک امیدوار بریٹ کیواناگ منظوری دی تھی ۔ایک ری پبلکن رکن نے اس پر اعتراض کیا،جس کی وجہ سے اس طرح کی تحقیقات کی جائے گی۔ نتیجے کے طور پر کیوناگ کے جج کے طور پر تصدیق کے لئے مکمل سینیٹ کی ووٹنگ ایک ہفتے کے لئے ملتوی ہوگئی ہے ۔اپیلی کورٹ کے جج کیوا ناگ نے اپنے اوپر کم سے کم تین خواتین کے جنسی تشدد کے الزامات سے انکار کیا ہے ۔کمیٹی نے جمعرات کو کیلیفورنیا میں نفسیات کے پروفیسر کرسٹاین بلیسی فورٹ کے بیان کو سنا ، جس میں انہوں نے الزام لگایا گیا ہے کہ جج کیوناگ نے ان کے ساتھ 1980 میں اس وقت جنسی استحصال کیا جب وہ ایک بچی تھی۔