ٹرمپ و ایبے نے گولف کھیلی

ٹوکیو ۔26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) جاپان کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم کے ساتھ گولف کھیل کر سنڈے منایا۔ٹرمپ گولف کھیلنے کے لیے موبارا کنٹری کلب پہنچے جہاں اُن کا استقبال جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کیا۔ ٹرمپ اور شنزوایبے وہاں سے ایک گاڑی میں روانہ ہوئے جس کی ڈرائیونگ جاپانی وزیر اعظم نے خود کی۔ گولف کے بعد امریکی صدر دوبارہ ٹوکیو جائیں گے جہاں وہ شنزو ایبے کے ساتھ سومو پہلوانوں کا مقابلہ بھی دیکھیں گے۔ امریکی صدر گزشتہ روز چار روزہ دورے پر جاپان پہنچے تھے۔