ٹرمپ سے ناکام ملاقات کا شاخسانہ شمالی کوریا کے قاصد کو گولی مار دی گئی

سیول ۔ 31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے امریکہ کیلئے اپنے خصوصی قاصد کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ہوئی دوسری ملاقات کی ناکامی پر سزائے موت دیدی۔ جنوبی کوریا کے ایک اخبار دی چوزون البو کے مطابق خصوصی قاصد کم ہیوک چول جنہوں نے دونوں قائدین کی ملاقات کیلئے راہ ہموار کرتے ہوئے کافی تیاریاں کی تھیں اور کم جونگ کے ساتھ ان کی خانگی ٹرین میں سفر بھی کیا تھا، کو کم جونگ کو ’’دھوکہ‘‘ دینے کی پاداش میں مارچ کے مہینہ میں ہی میریم ایرپورٹ پر فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کرکے سزائے موت دیدی۔ ان کے ساتھ دیگر کچھ افسران کو بھی سزائے موت دی گئی تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔