ٹرانسپورٹ ٹیکس کے فیصلہ پر حکومت آندھراپردیش کی تنقید

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ حکومت آندھراپردیش مسٹر ایس راگھوا راؤ نے ٹرانسپورٹ ٹیکس عائد کرنے تلنگانہ حکومت کے فیصلہ پر ازسرنو غور کرنے اور عائد کئے جانے والے ٹرانسپورٹ ٹیکس سے دستبرداری اختیار کرنے کی پرزور اپیل کی اور کہاکہ ٹرانسپورٹ ٹیکس عائد کرنے کے نتیجہ میں اشیائے ضروریہ کی حمل و نقل کیلئے مصارف عائد ہونے کے نتیجہ میں قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوجائے گا۔ مسٹر ایس راگھوا راؤ وزیر ٹرانسپورٹ حکومت آندھراپردیش نے تلنگانہ حکومت کے بین ریاستی ٹرانسپورٹ ٹیکس عائد کرنے کے فیصلہ پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور بتایا کہ روڈ ٹرانسپورٹ ٹیکس عائد کرنے کی وجہ سے دونوں ریاستوں آندھراپردیش و تلنگانہ کے مابین گاڑیوں کی آمد و رفت میں کافی مشکلات پیش آئیں گی۔