ٹالی ووڈ اسٹار ’ این ٹی آر ‘ Celekt کے برانڈ ایمبسیڈر

حیدرآباد ۔ 18 ۔ جولائی : ( پریس نوٹ) : موبائل ریٹیل اسٹور چین ’ سیلیکٹ ‘ نے این ٹی آر کو اپنا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے ۔ اس طرح اب ملک گیر پیمانے پر اپنی موجودگی کا احساس دلائے گا جس کا نشانہ 500 اسٹورس کھولنے کا ہے ۔ سیلیکٹ نے اپنے پہلے تین اسٹورس 2 مئی 2018 کو تروپتی میں شروع کئے اور اس طرح اب وہ مزید 30 اسٹورس کھولنے کا منصوبہ رکھتا ہے جو موبائل ریٹیل انڈسٹری میں ایک منفرد قدم ہوگا ۔ سیلیکٹ اسٹورس کے منفرد پیشکش ہیں جن میں ’ سیلیکٹ ورچول سیلز اسسٹنس ‘ اہمیت کا حامل ہے جس کے ذریعہ گاہکوں کو اسٹورس میں آنے کے بعد لائیو اسکرین کے ذریعہ ایک نئے تجربہ کا احساس ہوگا جس کے ذریعہ کسی بھی برانڈ کی خصوصیت کا انتخاب کرنے میں گاہکوں کو آسانی ہوگی ۔ سیلیکٹ کا روڈ میاپ بالکل واضح ہے ۔ تلنگانہ سے اپنے سفر کا آغاز کرنے کے بعد اب آندھرا پردیش ، مہاراشٹرا اور شمالی ہندوستان اس کی اگلی منزل ہے ۔ سیلیکٹ کے بانی اور سی ای او مسٹر وائی گرو ٹیلی کام کے شعبہ میں وسیع تر تجربہ رکھتے ہیں ۔ وہ اس سفر کی قیادت کریں گے اور اس طرح وہ ہندوستانی موبائل ریٹیل انڈسٹری کو ایک نئی جہت عطا کریں گے ۔ ان کی ریسرچ اور تجربہ کی بنیاد پر جنوبی ، مغربی اور شمالی ہندوستان میں موبائل اسٹورس کے لیے وسیع تر مواقع ہیں ۔ اپنے مرحلہ میں کمپنی کم و بیش 200 اسٹورس کھولنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ این ٹی آر نے سنیما کے شعبہ میں ایک نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور وہ اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں لہذا ہم این ٹی آر کے ساتھ سیلیکٹ کی وابستگی کا فخریہ اعلان کرتے ہیں ۔ ہر اسٹور 1000 مربع فیٹ پر محیط ہوگا جہاں کسٹمر لاونچ ہوگا ۔ ڈائرکٹر سیلیکٹ موبائل مرلی ریتی نینی نے تمام برانڈیڈ موبائلس کے بہترین قیمتوں کا تیقن دیا ۔۔