و15ویں فینانس کمیشن کیلئے میمورنڈم کی تیاری

حکومت کے ترجیحی پروگراموںکو شامل کرنے محکموں کو ہدایت
حیدرآباد ۔ 30 جولائی ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے چیف سکریٹری ایس کے جوشی نے عہدیداروں کو ہدایت کی ہیکہ 15 ویں فینانس کمیشن میں داخل کئے جانے والے میمورنڈم میں ریاستی حکومت کے باوقار اور ترجیحی پروگراموں کا خصوصی حوالہ دیتے ہوئے کارکردگی پر مبنی گرانٹس کے حصول کی مساعی کی جائے ۔ ریاستی ٹی آر ایس حکومت کے ترجیحی پروگراموں میں بڑے پیمانے پر سڑإوں اور آبپاشی پراجکٹوں کی تعمیر ‘ اسکیم ( پینے کے صاف پانی کی سربراہی کیلئے ) مشن بھگیرتا اسکیم اور تالابوں کی بحالی کیلئے مشن کاکتیہ بھی شامل ہے ۔ چیف سکریٹری جوشی نے اس ضمن میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور انہیں ہدایت کی کہ محکمہ فینانس کو تمام ضروری اطلاعات روانہ کی جائیں تاکہ 15ویں فینانس کمیشن میں پیش کئے جانے والی یادداشت میں شامل کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمہ کو کارکردگی کے اہم خدوخال تیار کرناچاہیئے ۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق جوشی نے ان محکموں کو یہ ہدایت کی جو اپنی رپورٹس تیار کررہے ہیں ۔