و12ویں ایشین ایرگن مقابلوں میں ہندوستانی شوٹرز کا غلبہ برقرار

نئی دہلی۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بارہویں ایشین ایرگن چمپین شپ مقابلوں میں ہندوستان نے اپنا غلبہ برقرار رکھا اور ہندوستانی شوٹرز نے 10 میٹر کی ہوائی رائفل کی شوٹنگ کے مقابلوں میں سب سے زیادہ طلائی میڈل حاصل کئے۔ ہندوستان نے اب تک 14 طلائی میڈل میں سے 12 میڈل جیت لئے اور اب تک ہندوستان شوٹرز نے 12 طلائی تمغے ، 4 چاندی کے اور 2 کانسے کے میڈل حاصل کئے۔ مقابلوں کے پانچویں دن دیو ناش سنگھ پنور اور پلاوینی ولاریوان نے 10 میٹر ایر رائفل مردوں اور عورتوں کے مقابلے میں انفرادی طور پر میڈل جیتے اور ہندوستانی شوٹرز کے غلبے کو یقینی بنایا جن ہندوستانی شوٹرز نے مقابلوں میں حصہ لیا۔ ان میں ایوناش کو عالمی مقابلوں کا زیادہ تجربہ نہیں ہے لیکن ابتداء ہی سے تینوں کھلاڑیوں نے کوریا کے کھلاڑیوں کے چیلنج کو بے اثر کردیا۔ خواتین کھلاڑیوں کے فائنل میں پلاوینی نے 250.5 میٹر کا اسکور حاصل کرکے کامیابی کا جھنڈا گاڑھ دیا اور کامیابی کی شروعات و قیادت کی۔ مردوں کے مقابلے میں تمام تینوں ہندوستانی شوٹرز نے فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن چوتھا مقام حاصل کیا۔ ان مقابلوں کا اختتام جونیرز کے مقابلوں کے ساتھ ہی عمل میں آئے گا۔