وی گارڈ کا Verano وائر ہیٹر متعارف

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : اسٹبلائیزرس ، گیزرس تیار کرنے والی کمپنی وی گارڈ انڈسٹریز نے ایک ایسا واٹر ہیٹر تیار کیا ہے جس کو آپ کے اسمارٹ فون پر آپ کے ذریعہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اس کو وائی فائی کنکشن کے ذریعہ سے بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ واٹر ہیٹر کے رک جانے پر پیش آنے والی مشکلات سے چھٹکارہ پانے کے لیے اس نئے Verano واٹر ہیٹر کو متعارف کیا گیا ہے ۔ اس واٹر ہیٹر کی خصوصیات میں برقی منقطع ہونے پر صارفین کو الرٹ کرنا شامل ہے ۔ ایم ڈی وی گارڈ متن چتالا پلی نے اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ نیا واٹر ہیٹر ہندوستان کا پہلا پراڈکٹ ہے جو ایل او ٹی خصوصیات سے لیس ہے ۔ انہوں نے بتایا کمپنی ملک میں اس کے دو مزید پیداواری یونٹس کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ تاہم انہوں نے یونٹس کے قیام کے مقامات کے متعلق سے کہا ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا جن مقامات پر یونٹس قائم کئے جائیں گے ۔ اس میں تلنگانہ بھی شامل ہے ۔ وی گارڈ انڈسٹریز وولٹیج اسٹبلائزرس ، انورٹرس ، ڈیجیٹل یو پی ایس سسٹمس ، پمپس ، ہاوز وائرنگ کیبلس ، فیانس سولار واٹر ہیٹرس کوکری اور سوئچ کیرس تیار کرتی ہے ۔۔