وی وی آئی پی ہیلی کاپٹرس مقدمہ، راجیو سکسینہ سرکاری گواہ بننے تیار

نئی دہلی۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اگسٹاویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر خریدی معاملت اور منی لانڈرنگ تین سو کروڑ کیس کے ملزم راجیو سکسینہ نے آج عدالت سے درخواست کی کہ وہ سرکاری گواہ بننا چاہتے ہیں۔ اسپیشل جج اروند سکسینہ نے اس سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے مشورہ طلب کیا ہے اور معاملہ کی سماعت کل مقرر کی ہے۔ سکسینہ جو عدالت میں موجود تھے عدالت میں درخواست پیش کی کہ وہ بغیر کسی دبائو اور اپنی خواہش سے اس کیس کے معاملہ میں تمام راز افشائی کرنے کو تیار ہیں۔ بشرطیکہ عدالت ان کو معاف کردے۔ درخواست گزار نے کہا کہ وہ 1973ء سی پی بی سیکشن 306 کے تحت تمام حقیقتوں اور رازوں پر پردہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور ان کے علم میں جو بھی بات وہ عدالت پر ظاہر کردیں گے بشرطیکہ کہ ان کی اس کیس سے معافی دے کر بری کردیا جائے۔