ویکن انڈیا نیٹ ورک کا اسمارٹ سہولتوں والا ڈسٹ بن متعارف

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : موجودہ دور ٹکنالوجی پر منحصر ہے اور لوگ ان دنوں اسمارٹر ہیں ۔ ویکن انڈیا نیٹ ورک ’اسمارٹ بن ‘ کے افتتاح کے موقع پر مدعو کرتا ہے ۔ جو اسمارٹ فیچرس اور سہولتوں کے ساتھ نئی ٹکنالوجی کا ڈسٹ بن ہے جو ایک ڈسٹ بن ہے ، لیکن ڈسٹ بن کی طرح نہیں ۔ اس میں کئی ایک خصوصیات موجود ہیں ۔ یہ آپ کی پسند کے مطابق سہولت دیتا ہے ۔ وائی فائی ، شوپالش ، ویسٹ مینجمنٹ ( کچرے کی نکاسی ) ، خبریں اور اطلاعات اور بہت کچھ سہولتوں کی فراہمی کرتا ہے ۔ یہ ایک لوکل سیفٹی ڈیوائس کے طور پر کام کرتا ہے ۔ صاف ستھرے ماحول کی برقراری کے لیے عوام کو اچھی معاملتوں کی کچھ نہ کچھ ضرورت درپیش ہوتی ہے ۔ ویکن انڈیا نیٹ ورک ایڈورٹائزنگ پرائیوٹ لمٹیڈ نے مسز کوتیا ، رکن پارلیمنٹ ، بنڈارو دتاتریہ رکن پارلیمنٹ ، اے پی جیتندر ریڈی ، رکن پارلیمنٹ ، محمد علی شبیر رکن قانون ساز کونسل ، املا اداکارہ ، نتن ٹالی ووڈ اداکار اور دیگر سرکردہ لیڈرس کی موجودگی میں اس پراڈکٹ کو متعارف کیا ہے ۔۔