وینکیانائیڈو نامور شخصیات کو اعزاز

نئی دہلی، 30 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو بین الاقوامی بزرگوں کے دن کے موقع پر نامور سینئر شہریوں اور اداروں کو سینئرزشہریوں کے لئے ان کی شاندار خدمات کے لئے ‘ویوشریشٹھ ‘ ایوارڈ سے نوازیں گے ۔مرکزی سماجی اور امپاورمنٹ وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ کل پیر کو ہونے والی تقریب کی صدارت مرکزی سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزیر تھاورچند گہلوت کریں گے ۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور امپاورمنٹ کے وزیر مملکت کرشن پال گوجر، مسٹر رام داس اٹھاؤلے اور مسٹر وجے سانپلا بھی موجود رہیں گے ۔’ویوشریشٹھ ایوارڈ’ 2005 میں سماجی انصاف اور امپاورمنٹ وزارت نے شروع کیا تھا۔ 2013 میں اسے قومی ایوارڈز کے زمرے میں لایا گیا۔ یہ ایوارڈ ان سینئرزشہریوں اور اداروں کو فراہم کیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے کسی بھی حصے میں بزرگوں کے لیے بہترین خدمات دی ہوں۔اس ایوارڈ کے لئے حکومت ہند کی وزارتوں، محکموں اور خود مختار تنظیموں سے نومینیشن مانگے جاتے ہیں۔ ‘ویوشریشٹھ ایوارڈ’ 13 الگ الگ زمروں میں دیا جاتا ہے ۔