وینکٹیش کی ملٹی اسٹار فلم ’’وینکی ماما‘‘ کی شروعات

ان دنوں ٹالی ووڈ میں ملٹی اسٹار فلمیں لگاتار بن رہی ہیں۔ اب وکٹری وینکٹیش اور ان کے بھانجے اکنینی ناگاچیتنیہ ایک ساتھ فلم کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم سے متعلق شروعات کافی دھوم دھام سے ہوئی ۔ اس موقع پر دگو باٹی رانا، سریش بابو کونا وینکٹ کے علاوہ تلگو فلمی صنعت کی کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں اور انہوں نے وینکٹیش اور ناگاچیتنیہ کو مبارکباد دی ۔ فی الحال اس کا نام وینکی ماما رکھا گیا ہے۔ اس کا ڈائرکشن بابی کریں گے۔ سریش پروڈکشن اور پیپلز میڈیا فیکٹری کے بینر پر بن رہی یہ فلم پوری طرح سے کامیڈی ہوگی۔ اس میں راکل پریت سنگھ مرکزی کردار میں ہوں گی۔

این ٹی آر بائیوپک میں راکل پریت کریں گی سری دیوی کا کردار

سابق ساوتھ سوپر اسٹار اور آنجہانی چیف منسٹر آندھراپردیش نندا موری تارک راما راو (این ٹی راما راو) کی زندگی پر بنائی جارہی فلم میں ان کا مرکزی کردار ان کے فرزند اداکار بالا کرشنا نبھا رہے ہیں۔ فلم میں این ٹی آر کی پرسنل لائف میں جہاں ان کی پتنی بسوا تارکماں کا کردار ودیا بالن نبھا رہی ہیں وہیں ان کی پروفیشنل لائف میں ان کے ساتھ سب سے زیادہ فلمیں یعنی 14 فلموں میں ان کے ساتھ ہیروئین کے طور پر این ٹی آر کے ساتھ اسکرین شیر کرنے والی اداکارہ سری دیوی کے کردار کے لئے ساوتھ ایکٹریس راکل پریت سنگھ کو سائن کرلیا گیا ہے۔ اس فلم کے لئے راکل اور بالا کرشنا پر این ٹی آر اور سری دیوی کی ایک فلم کا گیت بھی پکچرائز کیا جائے گا۔ اس فلم کے لئے راکل پریت نے اپنی تاریخیں بھی دے ری ہیں۔