وینزویلا کے سفارت خانے کو قبضہ میں لینے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ

واشنگٹن۔19 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں وینزویلا کے سفارت خانے کو قبضہ میں لیے جانے اور وینزویلا حکومت کے مہمانوں کے طور پر سفارتی سہولیات میں رہ رہے چار کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر تقریبا 200 لوگوں نے مظاہرہ کیا۔ذرائع کے مطابق مظاہرین شروع میں وینزویلا کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور پھر وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کیا جہاں کئی مقررین نے ایک خودمختار ملک کے سفارت خانے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرکے اسے تحلیل کرنے کے امریکی حکومت کے کاموں کو دوہرایا اور ایک خطرناک مثال پیش کی امریکہ سمیت دنیا کے تمام سفارتی مراعات کو خطرے میں ڈالتی ہے ۔تقریبا 20 پولیس افسران وردی میں آئے اور بہت سے دوسرے بغیر وردی کے وینزویلا کے سفارت خانے کے باہر موجود رہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ گوائیڈو کی حکومت جسے امریکہ وینزویلا کے رہنما کے طور پر تسلیم کیا ہے ، نے مظاہرین کو سفارت خانے سے ہٹانے میں امریکی مدد مانگی۔وینزویلا میں جنوری سے حالات کشیدہ ہے کیونکہ حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیڈو نے خود کو عبوری صدر قرار دے دیا تھا۔اس کے بعد، امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گوائیڈو کو تسلیم کرتے ہوئے مادورو کو اس پوزیشن سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکام نے بار بار کہا ہے کہ وینزویلا کے بحران کا حل فوجی کارروائی کے ساتھ تمام متبادل کھلے ہوئے ہیں۔ مادرو نے امریکہ پر جوابی حملہ کرتے ہوئے گوائیڈو کو اپنے کٹھ پتلی کے طور پر قائم کرنے اور وینزویلا کے قدرتی وسائل پر قبضہ کرنے کی نیت سے بغاوت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے ۔