وینزویلا میں ہیلی کاپٹر حملہ آوروں کی تلاش جاری

کاراکس، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام ) وینیزوئیلا حکومت نے اہم تنصیبات پر ہیلی کاپٹر سے حملہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی تلاش میں چھاپہ مارنے کی کارروائی تیز کر دی ہے لیکن صدر نکولس مادورو کے ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مہم ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر ظلم ہے ۔گزشتہ منگل کو شام کے وقت سرقہ کئے گئے ہیلی کاپٹر سے ان پولیس اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی عمارت پر فائرنگ کی اور سپریم کورٹ پر دستی بم پھینکے ۔ اپوزیشن پارٹیاں ان دونوں مقامات کو ظلم کی حمایت والے گڑھ کے طور پر دیکھتی ہیں۔ اگرچہ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ھوا۔ حکام نے بتایا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم آسکر پیریز نامی ایک 36 سالہ پولیس پائلٹ کی تلاش کر رہی ہے جو ہیلی کاپٹر حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے ۔ اس ہیلی کاپٹر پر ‘فریڈم’ لکھا ہوا ایک بینر بھی لٹکا تھا۔ سال 2015 میں”ڈیتھ سسپینڈڈ” نامی ایکشن فلم میں پیریز نے ایک اغوا کاروباری کو آزاد کرانے والے ایک سرکاری ایجنٹ کا کردار ادا کیا تھا اور ساتھ ہی وہ فلم کا اسسٹنٹ پروڈیوسر بھی تھا۔ حکام نے اسے ”ذہنی مریض” قرار دیا ہے۔