ویمنس ایشین چمپینس ٹروفی میں انڈیا کا متاثرکن مظاہرہ

سنگاپور ، یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی خواتین نے چوتھے ویمنس ایشین چمپینس ٹروفی میں اپنا متاثرکن مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے ملائیشیا کے مقابل یہاں اپنے تیسرے پول میچ میں 2-0 کی جیت درج کرائی ہے۔ اس کامیابی کے ساتھ انڈیا ایونٹ کی درجہ بندی میں سات پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے، جس کے بعد ترتیب وار کوریا، چین، جاپان اور ملائیشیا کا نمبر ہے۔ آج دن کا پہلا میچ کھیلتے ہوئے بھارت پر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے اپنی دعوے داری ثابت کرنے کا کسی حد تک دباؤ تھا اور انھوں نے مایوس نہیں کیا۔ ہندوستانیوں نے ملائیشیا والوں کو سبقت لینے کا کوئی موقع نہ دیا۔ پونم رانی اور دیپکا نے ہندوستانی ٹیم کی طرف سے گول کئے۔