ویملواڑہ میں ٹریڈ یونین کی ہڑتال کامیاب

ویملواڑہ ۔ 3 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ویملواڑہ میں مرکزی مزدوروں کے اعلان پر کل بند کامیاب رہا ۔ ویملواڑہ کے آر ٹی سی کے ملازمین کنٹراکٹرس ، ڈرائیورس اس بند میں شامل ہونے پر ایک بس بھی ڈپو سے باہر نہیں نکلی ۔ اس کے علاوہ میونسپل گرام ، پنچایت کے ملازمین بھی اس بند میں شامل رہے ۔ بنک ، پوسٹ آفس میں ملازمت کرنے والے اس بند میں شامل ہوئے ۔ صبح سے ہی CITU ، IKASA چند ٹریڈ یونین مزدوروں کی قیادت میں ریالیاں نکالتے ہوئے ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔ چند ملازمین نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مرکز میں حکومت قائم ہونے کے دیڑھ سال بعد بھی نریندر مودی مزدوروں کے خلاف کام انجام دے رہے ہیں ۔ اور مزدوروں کے فلاح و بہبود کیلئے مرکزی حکومت نے کوئی کام نہیں کیا ۔ مزدوروں کے خلاف جانے والی حکومت چند دنوں میں ہی ان کے خلاف کھڑے ہو کر انہیں سابق سکھائیں گے ۔ بعدازیں ویملواڑہ کے چند علاقوں میں بند مکمل طور پر کامیاب رہا اور اس بند میں اس مرتبہ آٹو والے بھی شامل رہے اور اس بند کے دوران ویملواڑہ میں کہیں بھی کسی طرح کے کوئی جھگڑے نہیں ہوئے ۔