ویملواڑہ میں حکومت کی جانب سے دعوت افطار

ویملواڑہ/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ویملواڑہ کے ایس آر آر فنکشن ہال میں حکومت کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں ویملواڑہ مستقر اور اطراف و اکناف کے مواضعات اور منڈلوں کتوراؤ پیٹ، کتھلا پور، میڈ پلی کے مسلمانوں نے شرکت کی۔ اس دعوت افطار میں رکن اسمبلی سی ایچ رمیش بابو، زیڈ پی ٹی سی سریکانت، ایم پی پی وینکٹیش کے علاوہ پانچ منڈلوں کے تحصیلداروں نے منڈل پرجا پریشد کے صدور نے شرکت کی۔ افطار کے بعد نماز مغرب فنکشن ہال میں ہی ادا کی گئی۔ بعد ازاں رمیش بابو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کے بہی خواہ ہیں اور مسلمانوں کے 12 فیصد تحفظات کے تعلق سے وہ خود اپنی زبان سے اعلان کرنے والے ہیں۔ انہوں نے تمام مسلمان بھائیوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ویملواڑہ اقلیتی سیل ٹاؤن کے صدر محمد سرور پاشاہ، لائق، سید حبیب، طاہر، محمد امتیاز، شیخ امام، محمد احمد کے علاوہ ویملواڑہ منڈل کی مساجدکے صدور، ائمہ و مؤذنین بھی موجود تھے۔