ویرنچی ہاسپٹل میں صومالیہ کے مریض کے گردوں سے 700 کنکر نکالے گئے

حیدرآباد 30 جولائی (سیاست نیوز) ویرنچی ہاسپٹل حیدرآباد کے ڈاکٹرس نے صومالیہ کے ایک مریض کے دو گردوں سے 700 چھوٹے کنکروں اور ایک بڑے پتھر اور پس کو کامیابی کے ساتھ نکالا جسے اس ہاسپٹل کے یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں شریک کیا گیا تھا۔ یہ ایک نادر کیس ہے جو حیدرآباد میں کبھی نہیں سنا گیا۔ ڈاکٹر سوریہ پرکاش سینئر کنسلٹنٹ یورولوجسٹ اینڈرولوجسٹ اینڈ ٹرانسپلانٹ سرجن نے تین گھنٹے کے پروسیجر کے بعد اس پتھری کو کامیابی کے ساتھ نکالا۔

مرکزی اور ریاستی حکومتوں پر کمیونسٹ قائد ڈاکٹر نارائنا کی تنقید
حیدرآباد 30 جولائی (این ایس ایس) سی پی آئی نیشنل سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے آج الزام عائد کیاکہ مرکزی حکومت انحراف کی حوصلہ افزائی کررہی ہے جبکہ ریاستی حکومت آمرانہ ہوگئی ہے۔ پارٹی کے ڈسٹرکٹ سکریٹریز کے لئے یہاں مخدوم بھون میں منعقد ہورہے دو روزہ ورکشاپ کے پہلے دن مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر نارائنا نے سیکولر جماعتوں پر زور دیا کہ وہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ایک ساتھ ہوجائیں۔

اصلاحی و تربیتی مجلس
حیدرآباد 30 جولائی (راست) مولانا سید عباد بن ذکی قاسمی کی اطلاع کے بموجب 31 جولائی بروز پیر بعد نماز عشاء جامعہ اسلامیہ تجوید القرآن آزاد نگر عنبرپیٹ میں زیرصدارت حافظ محمد غوث رشیدی، زیرسرپرستی مولانا شاہ محمد کمال الرحمن قادری چشتی اصلاحی و تریتی مجلس منعقد ہے۔