ویجیٹیبل آملیٹ

اجزا : پیاز 2 عدد ، سبز مرچ 3 عدد ، ٹماٹر 2 عدد ، گاجریں 2 عدد، مشروم 5 سے 6 عدد ، نمک حسب ذائقہ سرخ مرچ حسب ذائقہ، انڈے 6 عدد ، گھی  حسب ضرورت ۔
ترکیب : فرائی مین میں تیل ڈال کر گرم کرلیں ۔ اس میں پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک پکائیں ۔ اب اس میں گاجر مشروم ٹماٹر چھوٹے کیوبز یا لمبائی میں کاٹ کر ڈال دیں ۔ دس منٹ تک اچھی طرح فرائی کریں ۔ جب اچھی طرح سبزیاں پک جائیں تو اسے کسی باؤل میں نکال لیں ۔ دوسرے باؤل میں انڈے پھینٹیں اور تیار سبزیاں اس میں شامل کردیں ۔ اب اس آمیزے کو فرائی پین میں ڈال کر پکائیں ۔ جب آملیٹ تیار ہوجائے تو گرماگرم اتارکر پراٹھے کے ساتھ پیش کریں ۔ اگر ٹماٹو کیچپ موجود ہوتو اس کے ساتھ بھی کھایا جاسکتا ہے ۔