ویاپم اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ میں عرضی

نئی دہلی۔/30جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ویاپم اسکام پر مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ چوہان کی کھینچا تانی کرتے ہوئے کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے سپریم کورٹ سے رجوع ہوکر اس معاملہ کی سی بی آئی تحقیقات کروانے کی درخواست کی ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے بتایا کہ انہوں نے ایسے وقت عدالت العالیہ میں ایک عرضی داخل کی ہے جبکہ یہ اسکام آئے دن پیچیدہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ اب 24سے زائد ملزمین اور گواہوں کی پُراسرار حالت میں موت ہوگئی ہے۔