ووڈا فون ایم پیسہ کی واٹر ہیلت انڈیا کے ساتھ پارٹنر شپ

حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : ووڈا فون جو ہندوستان کا ایک سرکردہ ٹیلی کمیونیکیشنس سرویس پرووائیڈر ہے ۔ واٹر ہیلت انڈیا (WHIN) کے ساتھ پارٹنر بن گیا ہے جو امریکی واٹر ہیلت انٹرنیشنل کی مکمل طور پر ذاتی سبسیڈائری ہے ۔ آندھرا پردیش ، تلنگانہ ، گجرات ، کرناٹک اور تاملناڈو میں 450 مقامات پر اس کے کیاش کلکشن پروسیس سے استفادہ کرتا ہے ۔ اس پارٹنر شپ کے ذریعہ ڈبلیو ایچ آئی این منصوبہ رکھتا ہے کہ M-Pesa کی مدد سے کیاش کلکشن کے اس کے مسئلہ کو حل کرے جہاں ووڈا فون کے ڈسٹری بیوٹر سیلز ایگزیکٹیو DSE ہر واٹر ہیلت سنٹرس کو پہنچیں گے اور طبعی کیاش کو آپریٹر / بزنس اسوسی ایٹس ( سنٹر کومینج کرنے ) سے وصول کریں گے ۔ سریش سیٹھی ، بزنس ہیڈ ایم پیسہ ، ووڈا فون انڈیا نے کہا کہ ووڈا فون ایم ۔ پیسہ بہ اشتراک انٹر نیشنل ملک میں سماج / طبقہ کے اقدامات میں مدد کے لیے موبائیل ٹکنالوجی کے استعمال کے لیے ہمارے عہد کا مظاہرہ کرے گا ۔ وکاس شاہ، چیف آپریٹنگ آفیسر ، واٹر ہیلت انٹرنیشنل اور روہت ٹنڈن ، بزنس ہیڈ ، آندھرا پردیش و تلنگانہ ووڈا فون نے بھی اس ضمن میں خطاب کیا اور بہتری کی امید ظاہر کی ۔۔