ووٹنگ کی شفافیت برقرار رکھنے کیلئے میری گرفتاری چھوٹی سی قیمت : نواز شریف

لاہور، 14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بدعنوانی کے معاملے میں بیٹی مریم نواز کے ساتھ گرفتار پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے جمعہ کو اپنی گرفتاری کو پولنگ کی شفافیت کو بچائے رکھنے کے لئے چھوٹی سی قیمت قرار دیا۔نواز شریف نے کہا”مجھے اس بات کی خبر ہے کہ مجھے جیل بھیجا جائے گا، لیکن پاکستان میں ووٹ کی شفافیت کو بچائے رکھنے کے عظیم مشن کے لئے یہ بہت چھوٹی قیمت ہے ”۔ تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان نے نواز شریف کی ’مجرم ‘ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی حمایت کے مستحق نہیں ہیں۔قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے گذشتہ ہفتے لندن کے ا یوین فیلڈ میں 4 فلیٹ کے معاملے میں نواز شریف کو 10 سال اور اور ان کی بیٹی محترمہ مریم کو سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اس وقت نواز شریف اور ان کی بیٹی لندن میں تھے ۔

شاہد عباسی اور شہباز شریف کیخلاف مقدمہ
دریں اثناء تقریباً 1500 پی ایم ایل۔ این ورکرس اور قائدین بشمول شاہد خاقان عباسی اور شہباز شریف کے خلاف آج دہشت گردی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ وہ معزول وزیراعظم نواز شریف کی تائید میں لاہور میں ریالی نکالنے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ پی ایم ایل ۔ این قائدین اور ورکرس کو قانون کی خلاف ورزی کی پاداش میں ماخوذ کیا گیا ہے۔