ووٹر کارڈس کو 10 اگسٹ تک آدھار سے مربوط کرنے کی ہدایت

کریم نگر ۔ 30 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) 10 اگسٹ 2015 تک الیکشن ووٹر کارڈ سے آدھار کو مربوط کرنے کے کام کو مکمل کرنے چیف الیکشن آفیسر بھنورلال نے چہارشنبہ کی شام تمام اضلاع کے کلکٹرس کو ہدایت دی ، ووٹر کارڈ کو آدھار کارڈ سے مربوط کرنے کے کام پر ویڈیو کانفرنس منعقد کی اور کہا کہ آدھار کو مربوط کے کام کو تیزی کے ساتھ مکمل کریں ملک میں سب سے پہلے ضلع نظام آباد میں ووٹر کارڈ آدھار سے مربوط کا کام صد فیصد مکمل کیا گیا ان کو مبارکباد دی ۔ گھر گھر سروے میں مکان کی تبدیلی ، گھر مقفل ہونے پر ان کو نوٹس دیکر ووٹر فہرست سے ناموں کی منسوخی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ انتخابات کے وقت لئے گئے اے سی بل ڈی سی بل داخل کرنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کریم نگر نیتو پرساد نے کہا کہ ضلع میں ووٹر کارڈ آدھار سے مربوط کا کام 83.14 فیصد مکمل کیا گیا ۔ مکان کی تبدیلی یا مقفل مکان والے ووٹرس کو نوٹس جاری کی گئی ۔ زیرالتواء درخواستوں کی جلد ہی تنقیح مکمل کر کے مربوط کیا جائیگا اور مربوط کے وقت تبدیلی یا اندراج کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ای وی ایم کے گودام کی تعمیر درمیانی مرحلے میں رک گئی ہے ۔ 60 لاکھ روپئے فنڈس کی منظوری کرنے خواہش کی ۔ ایک ہفتہ میں فنڈس کی منظوری کرنے سی ای او نے تیقن دیا ۔ اس پروگرام میں ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ، حلقہ اسمبلیوں کے الیکشن ریٹرنگ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔